شعبہ خود کفالت
جامعۃُ المدینہ کو اخراجات کے اعتبار سے خود کفیل بنانے کے لئے جامعہ سطح پر ایک خود کفیل (ڈونیشن پروموٹر) کا تقرّر ہوتا ہے۔ پھر ریجن، زون اور ملکی سطح پر اس کے ذمّےدار مقرّر ہیں جو بخوبی نظام چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس شعبے کی تفصیلات صفحہ 143 پر ملاحظہ فرمائیں۔
ان شعبہ جات کے قیام و انتظام اور ان کے تحت ہونے والے کام پر غور کریں تو اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ ”جامعاتُ المدینہ“ اپنے تعلیمی و تنظیمی تمام تر معاملات میں مضبوطی و استحکام پیدا کرنے کے لئے مصروفِ عمل ہے۔ اللہ پاک ان سے وابستہ تمام افراد کو دونوں جہانوں کی بھلائیاں نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم